• Home  
  • فاطمہ زہرا باکسنگ میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
- پاکستان

فاطمہ زہرا باکسنگ میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

گلاسکو (29 جولائی 2026): کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی فاطمہ زہرہ نے سیمی فائنل میں پہنچ کر میڈل یقینی بنا لیا۔ نیوز کے مطابق گلاسکو میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کے زور دار مکوں نے کیوی حریف کے ہوش اُڑا دیے۔ […]

فاطمہ زہرا باکسنگ میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

گلاسکو (29 جولائی 2026): کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی فاطمہ زہرہ نے سیمی فائنل میں پہنچ کر میڈل یقینی بنا لیا۔

نیوز کے مطابق گلاسکو میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کے زور دار مکوں نے کیوی حریف کے ہوش اُڑا دیے۔

فاطمہ زہرہ نے 60 کلوگرام کٹیگری کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو پانچ صفر سے شکست دے کر کامن ویلتھ ویمن باکسنگ کےسیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستانی باکسر جمعے کو کینیڈا کی ماری بتھول الاحمدیہ سے سیمی فائنل کھیلیں گی۔ اس میچ میں کامیابی کی صورت میں فاطمہ زہرہ چاندی یا طلائی تمغے کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔ بصورت دیگر خواتین کی باکسنگ میں پاکستان کا پہلا کامن ویلتھ میڈل (برانز) حاصل کریں گی۔

قومی باکسر فاطمہ نے فائنل میں بھارتی حریف سے فائٹ کی خواہش ظاہر کی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.