• Home  
  • کراچی: صدر میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ہوٹل سیل
- پاکستان

کراچی: صدر میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ہوٹل سیل

کراچی(22 جولائی 2026): ضلعی انتظامیہ کراچی نے شہر بھر میں تجاوزات اور سڑکوں پر قائم رکاوٹوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر سڑک کی سائیڈ پر تجاوزات قائم کرنے پر 13 ہوٹلوں کو سیل کر دیا […]

کراچی: صدر میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13 ہوٹل سیل

کراچی(22 جولائی 2026): ضلعی انتظامیہ کراچی نے شہر بھر میں تجاوزات اور سڑکوں پر قائم رکاوٹوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر سڑک کی سائیڈ پر تجاوزات قائم کرنے پر 13 ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان فٹ پاتھ اور سڑک پر کرسیاں لگا کر کاروبار کر رہے تھے جس سے عام شہریوں اور ٹریفک کی رفت و آمد شدید متاثر ہو رہی تھی۔

ایک اور بڑی کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں واٹر کارپوریشن کی اورنگی ریزروائر کی زمین لینڈ مافیا کے قبضے سے واگزار کرا لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق اس زمین پر عرصے سے قبضہ قائم تھا، اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی ایکشن جاری ہے۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے نمائش سے گرومندر آتے ہوئے روڈ سائیڈ پر موجود تمام تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا ہے، جبکہ عالمگیر روڈ، شہید ملت روڈ اور ماڈل کالونی لیاقت علی خان روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے راستے صاف کر دیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تمام رکاوٹیں اور تجاوزات فوری طور پر دور کریں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.