• Home  
  • شانگلہ : ٹاپ کے مقام پر مسافر وین گہری کھائی میں جا گری
- پاکستان

شانگلہ : ٹاپ کے مقام پر مسافر وین گہری کھائی میں جا گری

شانگلہ: ضلع شانگلہ میں ٹاپ کے مقام پر مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، وین بازارکوٹ سے سوات جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ٹاپ کے مقام پر مسافر وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں […]

شانگلہ : ٹاپ کے مقام پر مسافر وین گہری کھائی میں جا گری

شانگلہ: ضلع شانگلہ میں ٹاپ کے مقام پر مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، وین بازارکوٹ سے سوات جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ٹاپ کے مقام پر مسافر وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس اور مقامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین بازار کوٹ سے سوات جا رہی تھی کہ ٹاپ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے یا تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے کھائی سے زخمیوں کو نکالا۔

پولیس کے مطابق تمام 10 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.