لاہور: قومی کرکٹر معاذ صداقت کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
رپورٹس کے مطابق بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف کرکٹر معاذ نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔
جارحانہ بلے بازی کے سبب معاذ نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 112 رنز اسکور کئے۔
بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگزمین کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ میں جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 و کٹوں سے شکست دے دی۔

