• Home  
  • پاکستان میں iCloud+ صارفین کیلئے خوشخبری،Apple TV  اور Apple Arcade  مفت دستیاب
- ٹیکنالوجی

پاکستان میں iCloud+ صارفین کیلئے خوشخبری،Apple TV  اور Apple Arcade  مفت دستیاب

ایپل نے پاکستان میں بامعاوضہ iCloud+ سبسکرائبرز کے لیے Apple TV اور Apple Arcade کی سہولت بغیر کسی اضافی قیمت کے فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ نجی ویب سائٹ ’’ بزنس ریکارڈر ‘‘ کے مطابق ایپل کی جانب سے اس حوالے سے پاکستانی صارفین کو ای میلز بھی موصول ہوئی ہیں، جن میں موجودہ […]

پاکستان میں iCloud+ صارفین کیلئے خوشخبری،Apple TV  اور Apple Arcade  مفت دستیاب

ایپل نے پاکستان میں بامعاوضہ iCloud+ سبسکرائبرز کے لیے Apple TV اور Apple Arcade کی سہولت بغیر کسی اضافی قیمت کے فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔

نجی ویب سائٹ ’’ بزنس ریکارڈر ‘‘ کے مطابق ایپل کی جانب سے اس حوالے سے پاکستانی صارفین کو ای میلز بھی موصول ہوئی ہیں، جن میں موجودہ iCloud+ پلان کے ساتھ نئی سہولیات شامل کیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

 ایپل کی iCloud+ ویب سائٹ پر پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جہاں توسیع شدہ سبسکرپشن دستیاب ہے۔ نئے انتظام کے تحت موجودہ iCloud+ صارفین کو Apple TV اور Apple Arcade تک خودکار رسائی حاصل ہوگی، جبکہ ان کے موجودہ اسٹوریج پلان اور ماہانہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پاکستانی صارفین کو موصول ہونے والی ای میلز کے مطابق 50 جی بی iCloud+ پلان رکھنے والے صارفین کی ماہانہ فیس 200 روپے ہی رہے گی، جبکہ 2 ٹی بی پلان استعمال کرنے والے صارفین کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کی ماہانہ قیمت 2,500 روپے برقرار رہے گی۔

ایپل کے مطابق iCloud+ صارفین اپنا پلان زیادہ سے زیادہ 5 اہل خانہ کے افراد کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے انہیں Apple TV اور Apple Arcade تک رسائی حاصل ہوگی۔ تاہم مختلف ممالک اور خطوں میں مخصوص مواد اور فیچرز کی دستیابی مختلف ہو سکتی ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان میں ایپل کے حکومتی امور کے لیے سلمان ڈار کی بطور سربراہ تقرری کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آئی ہے۔ سلمان ڈار کو ایپل نے پاکستان میں حکومتی اداروں، پالیسی سازوں، ریگولیٹرز اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ کمپنی کے روابط کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے۔

سلمان ڈار اس سے قبل آئی ٹی کمپنی Itroos کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) میں بھی اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں مقامی اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی مارکیٹس اور حکومتی پالیسی کے امور میں تقریباً 30 سال کا تجربہ حاصل ہے۔

ایپل کے مطابق توسیع شدہ iCloud+ پیکیج کو دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.