بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
امتحانات میں کل 99 ہزار 946 طلبہ نے حصہ لیا جس میں سے 88944 کامیاب قرار پائے اور اس لحاظ سے کامیابی کا تناسب %89 رہا۔
گیارھویں جماعت میں 46356 طلبہ میں سے 39902 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب %86.1% رہا۔ بارھویں جماعت میں 53590 طلبہ میں سے 49042 کامیاب قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب %91.5% رہا۔
اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ عائشہ خان ولد غضنفر علی نے 1067 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے رسد خان ولد نعمت اللہ 1064 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ سعدیہ ولد طاہر کامران نے۔ 1061 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حکام کے مطابق امتحان میں ممنوعہ ذرائع استعمال کرنے پر 542 طلبہ کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

