• Home  
  • وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے خوفناک سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
- پاکستان

وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے خوفناک سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

آزاد کشمیر : وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، کئی گھر، ہوٹل اوردیگراملاک ریلے میں بہہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری فعال مون سون سسٹم اور طاقتور مغربی ہواؤں کے باعث خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) […]

وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے خوفناک سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی

آزاد کشمیر : وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، کئی گھر، ہوٹل اوردیگراملاک ریلے میں بہہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری فعال مون سون سسٹم اور طاقتور مغربی ہواؤں کے باعث خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) نے شدید تباہی مچا دی۔

وادی نیلم میں اچانک کلاؤڈ برسٹ کے باعث کٹھاپیراں نالے میں انتہائی اونچے درجے کی طغیانی آ گئی اور سیلابی ریلہ اپنے ساتھ 5 مکانات، 20 دکانیں اور 2 اسکول بہا لے گیا جبکہ ریلے کی زد میں آ کر 3 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی پانی میں لاپتہ ہو گئیں۔

مانسہرہ وادی کاغان: جبوڑی اور ورگئی سچ کے مقامات پر بھی کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، جس سے متعدد مقامی ہوٹلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بالاکوٹ اور کاغان کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

مردان میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے ملبے تلے دب کر 2 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئیں۔

ناران میں سیاحوں کی ایک کار ناران جاتے ہوئے ‘کیوائی’ کے مقام پر پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔

لنڈی کوتل میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے ابل پڑے۔ سیلابی ریلہ پاک افغان شاہراہ تک پہنچ گیا اور کئی گاڑیاں بہا لے گیا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافروں کو بروقت ریسکیو کر کے بچا لیا گیا۔

سرحد کے دوسری پار مقبوضہ کشمیر میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے ضلع راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔

سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر 10 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں گھر ملیامیٹ اور سینکڑوں گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا یہ طاقتور سلسلہ 24 جولائی تک جاری رہے گا۔ ندی نالوں میں مزید فلیش فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ریسکیو حکام کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.