• Home  
  • معاہدے پر عمل درآمد شروع: زیارت کے پولیس اسٹیشنز، اسکولز اور ہیلتھ سینٹرز کو شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

معاہدے پر عمل درآمد شروع: زیارت کے پولیس اسٹیشنز، اسکولز اور ہیلتھ سینٹرز کو شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کا زیارت کے پولیس اسٹیشنز، اسکولز اور ہیلتھ سینٹرز کو شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر باقاعدہ عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کہا […]

معاہدے پر عمل درآمد شروع: زیارت کے پولیس اسٹیشنز، اسکولز اور ہیلتھ سینٹرز کو شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کا زیارت کے پولیس اسٹیشنز، اسکولز اور ہیلتھ سینٹرز کو شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر باقاعدہ عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کہا گیا کہ ضلع زیارت کے متعدد اہم سرکاری اداروں، اسکولوں، اسپتالوں اور پولیس اسٹیشنز کو شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے دھرنا کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا اور ضلع کے متعدد سرکاری اداروں کو شہدا کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیا کہ زیارت کے چار پولیس اسٹیشنوں کے نام تبدیل کیے جائیں گے، سرمکسی پولیس اسٹیشن کو “شہید حسرت اللہ کاکڑ پولیس اسٹیشن” جبکہ شبوزئی پولیس اسٹیشن کو “شہید جنداد خان پولیس اسٹیشن” کا نام دیا جائے گا۔

اسی طرح منگی اور زندرہ پولیس اسٹیشن بھی متعلقہ شہدا کے نام سے منسوب کیے جائیں گے۔

حکومت نے تین سرکاری اسکولوں کے نام بھی شہدا کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کاوس غربی کو بھی شہدا کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں، انہوں نے ملک و قوم کے امن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ان کی یاد کو ہمیشہ دلوں میں زندہ رکھا جائے گا اور ان کے ناموں کو اداروں سے منسوب کرنا ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنا کمیٹی سے کیے گئے معاہدے کے تمام نکات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.