• Home  
  • خواجہ آصف کو لات مار کر کابینہ سے نکالیں ، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ
- پاکستان

خواجہ آصف کو لات مار کر کابینہ سے نکالیں ، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ

مظفر آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کو لات مار کر کابینہ سے نکالیں یا وضاحت کریں کیا وفاقی وزیر کا بیان حکومتی پالیسی ہے؟ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب […]

خواجہ آصف کو لات مار کر کابینہ سے نکالیں بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ

مظفر آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کو لات مار کر کابینہ سے نکالیں یا وضاحت کریں کیا وفاقی وزیر کا بیان حکومتی پالیسی ہے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کیا ہے کہ آیا خواجہ آصف کا حالیہ بیان حکومت کی سرکاری پالیسی ہے یا ان کی ذاتی رائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ “یہ کون سا شیر ہے جس نے کشمیر کے کئی علاقوں کو نقشے سے غائب کر دیا اور انہیں کشمیر کا حصہ ماننے سے انکار کر دیا؟”

انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر کا بیان حکومتی پالیسی نہیں تو وزیراعظم کو چاہیے کہ وزیر دفاع کو کابینہ سے لات مار کر باہر نکالا جائے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اگر آبنائے ہرمز کھلوانے میں کردار ادا کر سکتی ہے تو میرا کشمیر بھی کھلوائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا جب بھی ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کرتا ہے تو غیر جمہوری قوتوں کو مداخلت کا موقع مل جاتا ہے، اس لیے سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر احتجاج کرنے والے بات چیت کے لیے تیار ہیں تو وفاقی حکومت کو بھی کارروائیاں روک کر مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ موجودہ صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان کشمیری عوام اٹھا رہے ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.