• Home  
  • 90 ارب کی سرکاری اراضی نجی شعبے کو دینے کی تیاری، سمری پیش کر دی گئی
- پاکستان

90 ارب کی سرکاری اراضی نجی شعبے کو دینے کی تیاری، سمری پیش کر دی گئی

کراچی (16 جولائی 2026): کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی نجی شعبے کو دینے کی اجازت مانگ لی ہے۔  ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اربوں روپے کی اراضی نجی شعبے کو دینے کی اجازت مانگ لی اور اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے […]

90 ارب کی سرکاری اراضی نجی شعبے کو دینے کی تیاری، سمری پیش کر دی گئی

کراچی (16 جولائی 2026): کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی نجی شعبے کو دینے کی اجازت مانگ لی ہے۔

 ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اربوں روپے کی اراضی نجی شعبے کو دینے کی اجازت مانگ لی اور اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے محکمہ بلدیات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلیے سمری ارسال کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سمری میں کے ڈی اے کی تقریباً 90 ارب روپے مالیت کی اراضی نجی شعبے کو دینے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ منصوبے کی سمری منظوری کے لیے محکمہ بلدیات سندھ کو بھجوا دی گئی ہے۔

جن زمینوں کو نجی شعبے میں دینے کی سفارش کی گئی ہے، ان میں اسٹیڈیم روڈ پر کے ڈی اے آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ 28 ایکڑ زمین، نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے اسٹاف کالونی کی 15 ایکڑ اراضی ایف بی ایریا میں کے ڈی اے فیلڈ آفس کی تقریباً 4 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

ان کے علاوہ کے ڈی اے اسکیم ون دھوراجی کالونی میں تقریباً 1900 مربع گز اراضی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کے ڈی اے کی اراضی اور پلاٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دینے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کے ڈی اے کی مجوزہ اراضی کی اوپن مارکیٹ میں مجموعی قیمت تقریباً 90 ارب روپے کے قریب ہے، اور ڈی جی کے ڈی اے نے محکمہ بلدیات کو خط میں اراضی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دینے کی تجویز شدید مالی بحران کے حل کے طور پر پیش کی ہے۔

سمری کے مطابق اس منصوبے سے کے ڈی اے پر ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کا بوجھ ہلکا ہوگا۔

دوسری جانب کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے اس اقدام کو مالی بحران کی آڑ میں ادارے کے قیمتی اثاثے نجی شعبے کو دینے کی کوشش قرار دے دیا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.