کراچی(16 جولائی 2026): شہرِ قائد میں پولیس نے ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار ملزمان میں شامل ’انیل‘ ملیر پولیس کو سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ڈکیت نکلا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم انیل انتہائی خطرناک ہے، جس نے چند ماہ قبل شاہ لطیف کے علاقے میں ایک تاجر کو لوٹا تھا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تاجر سے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم چھین کر فرار ہوا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات کے بعد انیل کے دو ساتھیوں کو شاہ لطیف پولیس نے گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی تھی، تاہم ملزم انیل پولیس چھاپوں کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم انیل اور اس کا ساتھی رام چند 7 رکنی گینگ چلاتے تھے جو شہر میں کیش چھیننے کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ڈاکٹر آکاش کیس کے اس ہائی پروفائل گینگ کے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تلاش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

