• Home  
  • دبئی جانے والوں کیلیے خوشخبری، بڑی رعایت مل گئی
- دنیا

دبئی جانے والوں کیلیے خوشخبری، بڑی رعایت مل گئی

یو اے ای (16 جولائی 2026): دبئی جانے والے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ، بغیر متعدد بار عرب امارات آنے کی سہولت،ہر آمد پر 90 روز قیام، مزید 90 روز توسیع کی اجازت […]

دبئی جانے والوں کیلیے خوشخبری

یو اے ای (16 جولائی 2026): دبئی جانے والے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ، بغیر متعدد بار عرب امارات آنے کی سہولت،ہر آمد پر 90 روز قیام، مزید 90 روز توسیع کی اجازت ہو گی

دبئی کی حکومت نے دبئی کے ملٹی پل سیاحتی ویزے کی شرائط میں بڑی نرمی کر دی ہے اور اب یو اے ای آنے والے شخص کو اسپانسر یا میزبان کے بغیر سال میں متعدد بار ملک میں داخلے اور 180 دن تک رہنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے لیے درخواست گزار کو دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

درخواست دیتے درخواست گزار کو 30، 60، یا 90 دن فی وزٹ کے قیام کی مدت کا انتخاب کرنا ہوگا۔

GDRFA کے مطابق، بعد ازاں اس مدت کو بڑھایا جا سکتا ہے، بشرط یہ کہ متحدہ عرب امارات میں گزارے گئے دنوں کی کل تعداد کیلنڈر سال میں 180 دنوں سے زیادہ نہ ہو۔

5 سالہ ملٹی پل ویزا حاصل کرنے کی مکمل شرائط جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.