عمان: انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
افغانستان نے عمان میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں فتح کے بعد بھارت ایونٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم بن گئی جس کا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہوگا۔ یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ گروپ اسٹیج کے دوران پاکستان نے حمزہ یوسف کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

