• Home  
  • ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کے لیے نام بتادیا
- دنیا

ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کے لیے نام بتادیا

واشنگٹن(13 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی اینویڈیا کے مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی جگہ ایپل کے سی ای او ٹم کک کو لانے کی تجویز دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹورتھ سوشل پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے […]

ٹرمپ

واشنگٹن(13 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی اینویڈیا کے مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی جگہ ایپل کے سی ای او ٹم کک کو لانے کی تجویز دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹورتھ سوشل پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ جینسن ہوانگ کے استعفے کے بعد صرف ایک ہی شخص ان کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ ایپل کے سربراہ ٹم کک کو اینڈیا کا نیا سربراہ بننا چاہیے، کیونکہ ایک لیجنڈ کی جگہ دوسرا لیجنڈ ہی لے سکتا ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے مستعفی ہونے والے سی ای او جینسن ہوانگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اینویڈیا کے لیے انتہائی شاندار اور قابلِ تحسین کام کیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.