• Home  
  • عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمی خان رہا
- پاکستان

عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمی خان رہا

عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھی، نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں کی رہائی 50 […]

نورین نیازی

عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھی، نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی میں چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دونوں کی رہائی 50 روز کی نظر بندی کے بعد عمل میں ائی، دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کیا گیا۔دونوں بہنوں کو احتجاج کے پیش نظر ایم پی او قانون کے تحت نظر بند کیا گیا تھا، بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان ابھی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

انہیں ستمبر میں احتجاجی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی حراست میں لیا گیا تھا، اور حراست کے دوران نورین نیازی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اکتوبر میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی منتقل کیا گیا تھا

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.