واشنگٹن(12 نومبر 2026): دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ مبینہ چینی روابط اور جدید مصنوعی ذہانت کی چپس چین منتقل کیے جانے کے معاملے پر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے جینسن ہوانگ کے مبینہ چینی روابط کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس تحقیقات کا بنیادی محور یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا اینویڈیا کی جدید ترین اے آئی چپس غیر قانونی طور پر چین کو منتقل کی گئی ہیں یا نہیں۔
اینویڈیا کے سی ای او کے مبینہ افیئر پر میمز کا طوفان آگیا
رپورٹس کے مطابق، جینسن ہوانگ پر چینی جاسوسی سے روابط کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم تاحال ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکا ہے۔ امریکی حکام جدید اے آئی ٹیکنالوجی کی چین منتقلی کے اس پورے معاملے کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔
اس پیش رفت کے بعد، اینویڈیا کا بورڈ آف ڈائریکٹرز صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور کمپنی کے مستقبل اور جینسن ہوانگ کے عہدے پر برقرار رہنے سے متعلق اہم مشاورت جاری ہے۔
