• Home  
  • اسکاٹ کولم کی فتح، امریکا میں 140 سال بعد سیاہ فام سینیٹر منتخب
- Uncategorized

اسکاٹ کولم کی فتح، امریکا میں 140 سال بعد سیاہ فام سینیٹر منتخب

واشنگن: امریکی ریاست مسیسیپی میں ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم نے سینیٹ کی نشست جیت لی، وہ 140 سال سے زائد عرصے بعد اس ریاست سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ کولم نے انتہائی سخت مقابلے میں ری پبلکن امیدوار اور موجودہ سینیٹر سنڈی ہائیڈ […]

واشنگن: امریکی ریاست مسیسیپی میں ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم نے سینیٹ کی نشست جیت لی، وہ 140 سال سے زائد عرصے بعد اس ریاست سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ کولم نے انتہائی سخت مقابلے میں ری پبلکن امیدوار اور موجودہ سینیٹر سنڈی ہائیڈ اسمتھ کو ہرایا، نتائج کے مطابق کولم نے 49.2 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی حریف 48.7 فیصد ووٹ لے سکیں، آزاد امیدوار کے حصے میں 2.1 فیصد ووٹ آئے۔

اسکاٹ کولم کی یہ کامیابی اس لیے بھی غیر معمولی ہے کہ مسیسیپی میں 1982 سے مسلسل ری پبلکن امیدوار کامیاب ہوتے آرہے تھے، جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی 2024 کے صدارتی انتخاب میں یہ ریاست 22 فیصد سے زائد فرق سے جیتی تھی۔

سنڈی ہائیڈ اسمتھ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں اسکاٹ کولم کو مبارک باد دی اور کہا کہ اگرچہ یہ وہ نتیجہ نہیں جس کی انہیں امید تھی، تاہم وہ ریاست کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں۔

امریکی وزیردفاع کو قبرستان میں قہقہے لگانا مہنگا پڑ گیا

کولم کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی کارکنوں نے جشن منایا، تنظیم کے چیئرمین لیون رسل نے اسے تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فتح میں بالخصوص سیاہ فام برادری کی منظم انتخابی مہم کا اہم کردار رہا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.