پیرس(12 نومبر 2026): جی سیون ممالک نے ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی خدشات کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس مسئلے کا کوئی سفارتی حل نہ نکلا تو تہران پر دباؤ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
جی سیون اعلامیے کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے کی جانے والی دفاعی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، اعلامیے میں یوکرین کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان ایک جامع اور باہمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جی سیون رہنماؤں نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فریقین توانائی کی تنصیبات اور بحیرہ اسود میں حملوں کو فوری طور پر روکیں۔ علاوہ ازیں، یورپ کی سلامتی کے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں یورپی ممالک کی براہِ راست اور بھرپور شمولیت کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
