• Home  
  • سری لنکن بیٹر ’لکی‘ رہے، آج جلدی پویلین بھیجیں گے، محمد عباس
- Uncategorized

سری لنکن بیٹر ’لکی‘ رہے، آج جلدی پویلین بھیجیں گے، محمد عباس

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ سری لنکن بیٹرز اچھا کھیلنے کے ساتھ خوش قسمت بھی رہے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ کوشش ہوگی چوتھے روز آتے ہی دونوں سیٹ بلے بازوں کو پویلین بھیج دیں۔ […]

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ سری لنکن بیٹرز اچھا کھیلنے کے ساتھ خوش قسمت بھی رہے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ کوشش ہوگی چوتھے روز آتے ہی دونوں سیٹ بلے بازوں کو پویلین بھیج دیں۔

انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کو بھی سپورٹ کر رہی ہے، اچھی لائن لینتھ پر بولنگ کرکے میچ میں واپس آسکتے ہیں۔

محمد عباس نے کہا کہ راولپنڈی کے شائقین سے درخواست ہے کہ اسٹیڈیم آئیں۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بھی اور اب بھی اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کی ہے۔

فاسٹ بولر نے نوجوان بولرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ نوجوان فاسٹ بولرز سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پچ اچھی ہے، بولرز اور بیٹرز دونوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔ پاکستان کے کھلاڑی اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد عباس نے یہ بھی کہا کہ پریکٹس میں نوجوان فاسٹ بولرز کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتا ہوں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.