وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے درمیان معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ساتھ تعینات پنجاب پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
دو ماہ گزر گئے،آٹزم سکول میں فیز تھری کا تعلیمی سیشن شروع نہ ہوسکا
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ سے بھی ایلیٹ فورس کے اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے نوٹس لیے جانے اور چوہدری حسین الٰہی کی تقریر کے بعد سیکیورٹی واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

