• Home  
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
- پاکستان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی (10 نومبر 2026): سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی میں کانفرنس روم میں 40 منٹ سے زائد ملاقات کروائی گئی، میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے بعد دونوں کو […]

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی

راولپنڈی (10 نومبر 2026): سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی میں کانفرنس روم میں 40 منٹ سے زائد ملاقات کروائی گئی، میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل منتقل میں کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کروائی گئی ہے جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے حالیہ بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو علاج کی سہولت نہ ملنے پر برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی حالت کی طرف توجہ دلائی، طویل وقفے کے بعد جیل میں دونوں سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد عدالت سے ان کی فوری اسپتال منتقلی اور آزاد میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی استدعا کی گئی ہے۔

وکیل کے مطابق عمران خان کا بلڈ پریشر یکم نومبر کو 192 تک پہنچ گیا تھا اور معالجین کے مطابق بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں برین ہیمرج اور ہارٹ اٹیک کا شدید خطرہ موجود ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.