• Home  
  • میپکو صارفین کیلیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری
- پاکستان

میپکو صارفین کیلیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

(10 نومبر 2026): ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے اپنے صارفین کیلیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان میپکو کے مطابق جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی کشادگی و نئی تعمیر، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز […]

بجلی

(10 نومبر 2026): ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے اپنے صارفین کیلیے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان میپکو کے مطابق جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی کشادگی و نئی تعمیر، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 12 نومبر 2026 بروز جمعرات کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KV نیو چاون اور پیراں غائب فیڈرز سے 8 بجے صبح سے 2 بجے دن تک، 11KV پیر فخر علی، مخدوم رشید، قائد اعظم اور ممتاز آئل مل فیڈرز سے 8 بجے صبح سے 1 بجے دن تک، 11KV بوہڑ گیٹ، اکبر روڈ، ریلوے روڈ، فرید آباد، حسن پروانہ، چلڈرن کمپلیکس، برن یونٹ اور نواں شہر فیڈرز سے 9 بجے صبح سے 1 بجے دن تک بند رہے گی۔

شیڈول کے مطابق خانیوال سرکل کے 11KV سٹی 1، 2، 3، 4، 5، حماد بنگلہ اور بورا روڈ فیڈرز سے 8 بجے صبح سے 12 بجے دن تک، 11KV پیر صادق شاہ اور علامہ اقبال فیڈرز سے 8 بجے صبح سے 1 بجے دن تک، مظفر گڑھ سرکل کے 11KV بکائنی فیڈر سے ساڑھے 7 بجے صبح سے 1.30 بجے دن تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KV کوٹ ہیبت، صدر بازار 2، گدائی 2، نیو ٹبی قیصرانی، باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا، سٹی وہوا، جلو والی اور ریترا فیڈرز سے 8 بجے صبح سے 1 بجے دن تک بند رہے گی۔

ترجمان میپکو نے بتایا کہ 11KV بخارا، انڈسٹریل، اڈا چراغ، ریکھ باغ والا اور مہرے والا فیڈرز سے 7.30 بجے صبح سے 12.30 بجے دن تک، بہاولپور سرکل کے 11KV الرحمن، بدرا لدین، بندرہ پلی، انڈسٹریل اسٹیٹ، ستلج، شاہدرہ اور ماڈل ٹاؤن سی فیڈرز سے 7 بجے صبح سے 12 بجے دن تک، 11KV کہروڑ پکاروڈ فیڈر سے 7.30 بجے صبح سے 11.30 بجے دن تک، وہاڑی سرکل کے 11KV سٹی 1، 2، 3، کلب روڈ، تیمور شہید، مدینہ کالونی، نور شاہ، میس ٹھینگی، چک 37/WB نیو، گڑھا موڑ، شتاب گڑھ، چک شہانہ، چک لیار، بشیر شہید، مترو، شیر شاہ، غلام حسین، خالد بن ولید، نیاز پور، امیر شہید، ککری خورد، ابوبکر برک، عالم پور، شیر گڑھ، سرگانہ، سفیر نگر، ٹبہ 1،2، شمس، فیصل ٹاؤن، اکرم شہید، جنگل برالی، سٹی 2، 6، 1، معصوم شاہ، غلہ منڈی، ملتان روڈ، سٹی 4، 5، صابر رضا شہید، شبیر شہید، کمند، دلن بنگلہ، ظہیر نگر، رائل گارڈن، سٹی 3، مانا موڑ، لاہور روڈ، طفیل شہید، بی ٹی ایم 3، حمید شہید، مجاہد کالونی، شاہ فیصل، کرم پور، تبارک واہ، ٹیپو، آفتاب محمود، محمد شاہ، شیر محمد گھلوی، عارف شاہ، نادر والی، فردوس، فاروق شہید، دولت آباد، احمد آباد، فتح شاہ، دیوان صاحب، جملیرا، سلدیرا، سبحان شاہ، سرور شاہ، العباس، دربار محمد علی، سادات اور بابافرید فیڈرز سے 8 بجے صبح سے 1 بجے دن تک بند رہے گی۔

’11KV بلال اور ڈسٹرکٹ جیل فیڈرز سے 6 بجے صبح سے 10 بجے دن تک، ساہیوال سرکل کے 11KV کمیر سٹی، 19 موڑ، شاہ مدار، مرشد آباد، عبداللہ شاہ، بوٹی پال، جہاز گراونڈ اور 19 موڑ فیڈرز سے 7.30 بجے صبح سے 1.30 بجے دن تک، رحیم یار خان سرکل کے 11KV سردار گڑھ، سٹی ظاہر پیر، چوگھاتی، محمد نگر اور سلیم آباد فیڈرز سے 9 بجے صبح سے 3 بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔‘

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.