• Home  
  • ملک کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم سب سے پہلے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں: بلاول
- پاکستان

ملک کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم سب سے پہلے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں: بلاول

(10 نومبر 2026): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سب سے پہلے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں۔ کراچی میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کر کے تاریخی سنگِ میل عبور کرنے […]

بلاول

(10 نومبر 2026): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سب سے پہلے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں۔

کراچی میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کر کے تاریخی سنگِ میل عبور کرنے سے متعلق تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ سیاستدان سمجھتے ہیں کہ کاروباری طبقے کو مزید امیر بنائیں گے تو ملک ترقی کرے گا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ امیر طبقات کے بجائے غریب بے گھر عوام کے کہنے پر یہ ملک چلے۔

تاریخی مہنگائی کی وجہ سے عوام حکومتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی مہنگائی کی وجہ سے عوام حکومتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری نفرت پھیلانا نہیں بلکہ عوام کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون معاشی بحران کے ساتھ کھڑا ہے، معاشی آفت کا مقابلہ کرنے کیلیے سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔

اپوزیشن سے نئے جھگڑے چھیڑنے کے بجائے اعتماد سازی پر توجہ دی جائے

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عوام یہ نہیں سننا چاہتے کہ ہم ایک دوسرے سے کیسے لڑیں گے، اسلام آباد یا لاہور کی خواہش پر نظام میں جوڑ توڑ کیا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، اس کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف سب سے پہلے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے چھیڑنے کے بجائے اعتماد سازی پر توجہ دی جائے، ملک کو درپیش معاشی آفت جیسی صورتحال دنیا کی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھی۔

اسلام آباد میں بیٹھنے والے حکمران بننے کے بجائے عوام کی خدمت کریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ میں آپ سب کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں، وزیر اعظم اور ان کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی کوآرڈینیشن اور تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا، امید ہے کہ وفاقی حکومت تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائے گی، ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھنے والے حکمران بننے کے بجائے عوام کی خدمت کریں۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.