پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، جس کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، وزیرآباد اور شیخوپورہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث سموگ کی شدت میں کمی جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

