وزیراعظم پیکج کےتحت صنعتی،زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت پرنیا ٹیرف لاگو ہوگیا۔وزیر اعظم پیکج کے تحت نیا ریٹ نومبر 2026 کے بلنگ مہینے سے لاگو ہوگا .
نیپرا نےانکریمنٹل کنسمپشن پیکیج کاریٹ22.98روپے سے بڑھا کر25.30 روپے فی یونٹ کردیا.صنعتی،زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی ٹیرف 2.32 روپےفی یونٹ بڑھ گیا ۔نیپرا نےصنعتی، زرعی صارفین کے لیےاضافی بجلی کی کھپت پرنظرثانی ٹیرف کانوٹیفکیشن جاری کردیا .
اس سے قبل نیپرا نےصنعتی اور زرعی شعبے کے لیے نظرثانی ٹیرف کا فیصلہ جاری کیا تھا۔وزیر اعظم پیکج کے تحت نیا ریٹ نومبر 2026 کے بلنگ مہینے سے لاگو ہوگا ۔فیصلہ چیئرمین نیپراکے کاسٹنگ ووٹ سے ہوا تھا، 2 اراکین نے اختلافی نوٹ لکھا تھا ۔اختلافی نوٹ ممبر آمنہ احمد اور ممبر مقصود انور خان نے لکھا تھا۔
اختلافی نوٹ میں 25.30 روپے فی یونٹ کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔نیپرا کے ابتدائی حساب میں مارجنل لاگت 31.83 روپے فی یونٹ نکلی تھی ۔نیپرا کے2 اراکین نے پیکیج عارضی طور پر معطل کرنے کی تجویز دی تھی.
چیئرمین نیپرا نے تسلسل کے حق میں ووٹ دیا تھا۔نیپرا کےتخمینے کے مطابق اصل مارجنل لاگت 29.65 روپے فی یونٹ تک پہنچی۔اپریل 2026 میں مارجنل قیمت 42.01 اورمئی 2026 میں 49.65 روپے فی یونٹ تک پہنچی۔
پاور ڈویژن نےانکریمنٹل پیکیج کےریٹ پر نظرثانی کی درخواست جمع کرائی تھی۔وزیرِ اعظم نےملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج متعارف کرایا تھا ۔صنعتی و زرعی شعبے کے لیے اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔بجلی کا یہ ریٹ صنعتی 34 اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے فی یونٹ سے کم کر کے دیا گیا تھا۔
پیکیج کے تحت نومبر2025 سے اکتوبر2028 تک رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم ہوگی۔کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی اور زرعی صارفین پیکیج کے اہل ہیں۔

