• Home  
  • لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، عالمی رینکنگ میں 15 واں نمبر
- پاکستان

لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، عالمی رینکنگ میں 15 واں نمبر

لاہور: لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس آج 115 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہر عالمی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر آ گیا۔ آج کا اے کیوآئی بہتر صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے، ہوا کی رفتار اور سمت کے ساتھ مقامی آلودگی پر کنٹرول بھی بہتری […]

لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، عالمی رینکنگ میں 15 واں نمبر

لاہور: لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس آج 115 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہر عالمی رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر آ گیا۔

آج کا اے کیوآئی بہتر صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے، ہوا کی رفتار اور سمت کے ساتھ مقامی آلودگی پر کنٹرول بھی بہتری کا اہم سبب ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 2024 میں آلودگی کے ذرائع پر مؤثر کنٹرول کا مربوط نظام موجود نہیں تھا، آج آلودگی کی روک تھام، مسلسل نگرانی اور سخت کارروائی حکومت کی ترجیح ہے۔

صنعتی یونٹس، بھٹوں، گاڑیوں اور کوڑے کے دھوئیں پر قابو نہ ہوتا تو بہتری ممکن نہ تھی، سازگار موسم کے ساتھ مقامی آلودگی پر مؤثر کنٹرول کے بغیر پائیدار بہتری ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں اسموگ کیخلاف مستقل اور سائنسی بنیادوں پر نظام قائم کیا گیا ہے، آج کا بہتر اے کیو آئی صرف موسمی حالات کا نتیجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مقامی آلودگی کے ذرائع کیخلاف مسلسل کارروائیوں نے بھی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.