• Home  
  • غذر میں مسافر وین دریا میں گرنے سے 11 افراد جان سے گئے
- پاکستان

غذر میں مسافر وین دریا میں گرنے سے 11 افراد جان سے گئے

غذر: غذر میں نوح پل کے قریب مسافر وین دریائے یاسین میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے یاسین سے اب تک 11 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات […]

غذر میں مسافر وین دریا میں گرنے سے 11 افراد جان سے گئے

غذر: غذر میں نوح پل کے قریب مسافر وین دریائے یاسین میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے یاسین سے اب تک 11 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، زخمیوں کو گاہکوچ منتقل کیا جا رہا ہے، مسافر وین گلگت سے ہندور جا رہی تھی۔

دوسری جانب وادی نیلم میں دریائے نیلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی خاتون کی لاش کو پاک فوج اور مقامی اداروں کی مشترکہ کوششوں کے بعد مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سعید قریشی کے مطابق، نگدر سے تعلق رکھنے والی مسماۃ نوشین بی بی نے تھانہ لوات کی حدود میں دریائے نیلم میں چھلانگ لگائی تھی۔ حادثے کے بعد پانی کے تیز ریلے کی وجہ سے ان کی لاش بہہ کر بھارتی زیرِ قبضہ کشمیر کی حدود میں چلی گئی تھی اور وہاں پھنس گئی تھی۔

لاش کی واپسی کے لیے پاک آرمی اور انڈین آرمی کے درمیان باضابطہ رابطہ کیا گیا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز ہوا۔ اس آپریشن میں دریائے نیلم کے دونوں اطراف کے مقامی افراد اور متعلقہ اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.