اٹک(13 نومبر 2026): پنجاب کے شہر اٹک کے علاقے فتح جنگ میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر بڑوں کی تاتاری نے خونی شکل اختیار کر لی، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد قتل ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فتح جنگ کے علاقے میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد فریقین کے بڑے آمنے سامنے آ گئے اور بات تلخ کلامی سے بڑھتے ہوئے فائرنگ تک پہنچ گئی۔ اس دوران مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سخت سرچ آپریشن جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

