کراچی: دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ کو پسند کرنے والے شائقین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔
رپورٹس کے مطابق راک اسٹار گیمز نے 19 نومبر کو گیم کی ریلیز سے پہلے کھلاڑیوں کو اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
گیم پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز X/S پر دستیاب ہے، جبکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے 212 جی بی اسٹوریج کی ضرورت ہے۔
کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیشگی ڈاؤن لوڈنگ کا مقصد ریلیز کے دن سرورز پر غیرمعمولی دباؤ سے بچنا ہے۔
گیم 19 نومبر کو کھیلنے کے لیے دستیاب ہو گا جبکہ اس کے اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت تقریباً 80 ڈالر رکھی گئی ہے۔

