• Home  
  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر کردی
- کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر کردی

راولپنڈی: پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ سعود شکیل کھانے کے وقفے کے فوری بعد 93 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عرفات منہاس (52) نے ڈیبیو میچ پر نصف سنچری کرکے اسکور کو 400 کے پار کردیا۔ […]

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر کردی

راولپنڈی: پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

سعود شکیل کھانے کے وقفے کے فوری بعد 93 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عرفات منہاس (52) نے ڈیبیو میچ پر نصف سنچری کرکے اسکور کو 400 کے پار کردیا۔

رضا اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگ ڈکلیئر کئے جانے کے بعد سری لنکا نے بیٹنگ کا مایوس کُن آغاز کیا، دو کھلاڑی صرف 36 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے ابتدائی روز محتاط بیٹنگ کے باوجود اپنی پوزیشن مستحکم رکھی اور کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.