• Home  
  • ایران کو سائبر حملوں کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، فرانس کی دھمکی
- دنیا

ایران کو سائبر حملوں کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، فرانس کی دھمکی

پیرس: فرانس کی حکومت نے سپرمارکیٹس کے ریفریجریشن سسٹمز پر سائبرحملوں کا الزام ایران پر عائد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب گزشتہ ماہ ہونے والے سائبر حملوں میں ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے فرانس بھر میں تجارتی مراکز […]

سائبر

پیرس: فرانس کی حکومت نے سپرمارکیٹس کے ریفریجریشن سسٹمز پر سائبرحملوں کا الزام ایران پر عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب گزشتہ ماہ ہونے والے سائبر حملوں میں ملوث ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے فرانس بھر میں تجارتی مراکز کے ریفریجریٹرز، فریزرز نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

حکام کے مطابق سائبر حملوں سے خوراک کا ضیاع ہوا تھا، 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، سائبرحملوں میں تقریباً 700 گروسری اسٹورز، دیگر تجارتی مراکز متاثرہوئے۔

فرانس کی حکومت کا دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ایران کو سائبر حملوں کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.