• Home  
  • کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں
- صحت

کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں

کینسر اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا ایسا جان لیوا مرض ہے جس کا علاج تو ممکن ہے مگر وہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور وہ بھی اس صورت میں جب سرطان کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہوجائے۔ عالمی ادارہ صحت کے ادارے انٹرنیشل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی […]

کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں

کینسر اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا ایسا جان لیوا مرض ہے جس کا علاج تو ممکن ہے مگر وہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور وہ بھی اس صورت میں جب سرطان کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہوجائے۔

عالمی ادارہ صحت کے ادارے انٹرنیشل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی رپورٹ کے مطابق یہ انتباہ امریکن کینسر سوسائٹی (اے سی ایس) اور ڈبلیو ایچ او کے ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر ( آئی اے آر سی) کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ 2024 میں دنیا بھر میں کینسر کے 2 کروڑ 10 لاکھ کے قریب کیسز سامنے آئے جبکہ 98 لاکھ اموات ہوئیں۔

اس تخمینے سے عندیہ ملتا ہے کہ آئندہ چند دہائیوں دنیا کے ہر 5 میں سے ایک فرد کو زندگی میں کسی وقت کینسر کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ ہر 9 میں سے ایک مرد اور ہر 13 میں سے ایک خاتون کی کینسر سے ہلاکت کا خطرہ ہے۔
ایک اور تخمینے کے مطابق یہ تعداد 2000 میں سالانہ ایک کروڑ تھی جو 2020 میں ایک کروڑ 93 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 2000 میں 62 لاکھ تھی مگر 2020 میں ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔

پھیپھڑوں کا کینسر اس وقت دنیا بھر میں اس مرض کی سب سے عام قسم ہے اور 2024 کے دوران اس کے لگ بھگ 26 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 19 لاکھ اموات ہوئیں۔

بریسٹ کینسر دوسری عام ترین قسم ہے جس کے 24 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 6 لاکھ 94 ہزار اموات ہوئیں۔
مگر صحت مند طرز زندگی سے اس خطرناک مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے اور اس کا آغاز غذا سے کیا جاسکتا ہے۔

یعنی کچھ غذاؤں سے گریز یا کم استعمال اور دیگر کا زیادہ استعمال کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

کونسی غذا کا زیادہ استعمال کریں؟
مچھلی بالخصوص زیادہ چربی والی مچھلی۔
سالم اناج۔

سبزیاں اور پھل۔

گریاں۔

جڑی بوٹیاں اور مسالا جات۔

کن غذاؤں کا کم استعمال کریں؟
سرخ گوشت۔

ریفائن اجناس جیسے سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بیکری کا سامنا وغیرہ۔

چینی سے بنے میٹھے مشروبات۔

پراسیس گوشت۔

الکحل۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.