• Home  
  • شہریوں نے پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر  کرنے کا مطالبہ کر دیا
- پاکستان

شہریوں نے پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر  کرنے کا مطالبہ کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں مزید کمی ہونی چاہیے اور اسے 250 روپے فی لیٹر مقرر کیا جائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ […]

شہریوں نے پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر  کرنے کا مطالبہ کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں مزید کمی ہونی چاہیے اور اسے 250 روپے فی لیٹر مقرر کیا جائے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.