• Home  
  • ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ
- دنیا

ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ

لندن: برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تابکاری سے بچاؤ کی آیوڈین گولیوں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں ممکنہ […]

ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ

لندن: برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تابکاری سے بچاؤ کی آیوڈین گولیوں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں ممکنہ تابکاری کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں، جوہری تنصیبات کے اطراف آبادیوں میں گولیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایرانی وزارتِ صحت کے اہلکار نے آیوڈین گولیوں کی تقسیم کی تصدیق کی، ایرانی حکام کی جانب سے ہنگامی حالات میں جان بچانے سے متعلق رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.