اسلام آباد:بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔
نیوز کے مطابق درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی، جولائی سے ستمبر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہوگی، اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔
درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انکریمنٹل پیکیج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
جولائی سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا درخواست پر 17 نومبر کو سماعت کرے گا۔

