• Home  
  • فیصل آباد سے لاہور ریلوے سروس3 ماہ سے معطل، ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان
- پاکستان

فیصل آباد سے لاہور ریلوے سروس3 ماہ سے معطل، ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان

فیصل آباد اور لاہور کے درمیان ریلوے سفر گزشتہ تین ماہ سے تاحال بحال نہ ہو سکا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے سروس معطل ہونے سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی […]

فیصل آباد سے لاہور ریلوے سروس3 ماہ سے معطل، ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان

فیصل آباد اور لاہور کے درمیان ریلوے سفر گزشتہ تین ماہ سے تاحال بحال نہ ہو سکا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے سروس معطل ہونے سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کی روزانہ 6 سے 7 لاکھ روپے کی آمدن متاثر ہو رہی ہے، جبکہ اب تک اسٹیشن کو 6 کروڑ روپے سے زائد کا مالی خسارہ ہو چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد سے لاہور کے درمیان روزانہ 5 سے 6 ہزار شہری ریلوے کے ذریعے سفر کرتے تھے، تاہم سروس بند ہونے کے باعث مسافروں کو متبادل ذرائع استعمال کرنے پڑ رہے ہیں۔

ریلوے سروس کی بحالی میں تاخیر کے باعث مسافروں نے جلد از جلد ٹرین آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.