• Home  
  • لاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
- صحت

لاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ

 لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافے کے ساتھ مختلف موسمی اور وائرل بیماریوں نے بھی شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کورونا کے مختلف ویرینٹس اور انفلوئنزا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسمانی درد کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے 6 بڑے […]

لاہور میں سموگ اور وائرسز کا حملہ، 7 روز میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ

 لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافے کے ساتھ مختلف موسمی اور وائرل بیماریوں نے بھی شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کورونا کے مختلف ویرینٹس اور انفلوئنزا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسمانی درد کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 7 روز کے دوران فلو، کورونا اور انفلوئنزا جیسی علامات کے ساتھ 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

میو ہسپتال میں 11 ہزار سے زائد مریض فلو، کورونا اور انفلوئنزا جیسی علامات کے ساتھ سامنے آئے، جبکہ سروسز ہسپتال میں 9 ہزار 800 سے زائد اور جناح ہسپتال میں ایک ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ جنرل ہسپتال، گنگارام ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں بھی ہزاروں مریض فلو جیسی علامات کے ساتھ علاج کیلئے پہنچے۔

ذرائع کے مطابق ریپڈ ٹیسٹنگ کے دوران کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس نے صحت کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ سروسز ہسپتال کے مطابق کورونا کے مختلف ویرینٹس پہلے کے مقابلے میں کم شدت والے ہو سکتے ہیں، تاہم ان کی علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، فلو کی علامات ظاہر ہونے پر خود تشخیص اور علاج کے بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

پروفیسر شہباز غوری کا کہنا ہے کہ کورونا، فلو اور سموگ سانس کی بیماریوں سے ملتی جلتی علامات پیدا کر سکتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے اور بروقت طبی معائنہ کرانے کی ضرورت ہے۔

شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور وائرل بیماریوں کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.