• Home  
  • نادرا نے وفاقی محتسب کی ہدایت پر شہری کا شناختی کارڈ 11 سال بعد بحال کردیا
- پاکستان

نادرا نے وفاقی محتسب کی ہدایت پر شہری کا شناختی کارڈ 11 سال بعد بحال کردیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) وفاقی محتسب کے حکم پر محمد داؤد نامی شہری شناختی کارڈ گیارہ سال بعد بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ محمد داؤد نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے ان کا شناختی کارڈ 2015 سے بلاک کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے شناختی کارڈ کی بحالی […]

نادرا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) وفاقی محتسب کے حکم پر محمد داؤد نامی شہری شناختی کارڈ گیارہ سال بعد بحال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ محمد داؤد نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے ان کا شناختی کارڈ 2015 سے بلاک کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے شناختی کارڈ کی بحالی کے لیے نادرا کے دفتر کے کئی چکر لگائے اور مختلف کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے لیکن ان کے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے کوئٹہ میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی غفلت اور تاخیر کے خلاف شکایت درج کروائی۔

شکایت موصول ہونے پر وفاقی محتسب (کوئٹہ) نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا، متعلقہ محکمے کو طلب کیا اور کیس کی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر وفاقی محتسب نے شکایت کنندہ کا بلاک شدہ شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمے نے فوری طور پر شکایت کنندہ کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔ شکایت کنندہ نے اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.