• Home  
  • وزیراعلیٰ نے صفائی کی صورتحال میں بہتری لا نے کیلئے 15 دن کا ہدف دیدیا
- پاکستان

وزیراعلیٰ نے صفائی کی صورتحال میں بہتری لا نے کیلئے 15 دن کا ہدف دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں صفائی کی صورتحال 100 فیصد بہتر بنانے کے لیے 15 روز کا ہدف مقرر کر دیا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جگہ سیلف آپریشن کے ذریعے صفائی کا نظام چلانے کا فیصلہ کیا […]

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں صفائی کی صورتحال 100 فیصد بہتر بنانے کے لیے 15 روز کا ہدف مقرر کر دیا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جگہ سیلف آپریشن کے ذریعے صفائی کا نظام چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبے بھر کی سڑکوں پر گردوغبار کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سڑکوں کی روزانہ دھلائی کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صفائی کے بعد سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ خالی پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ نظر آنے پر مالکان کو جرمانہ کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز نے ہر متبادل دن دیہات میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر ضلع میں مطلوبہ افرادی قوت اور مشینری کی دستیابی کا ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں صفائی کے لیے درکار مشینری کی تفصیلات فراہم کرنے اور مشینری و آلات کی فزیکل تصدیق کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ مانیٹرنگ افسران سے ہفتہ وار ملاقاتیں کرنے اور ان کی کارکردگی جانچنے کے لیے کلیدی کارکردگی اشاریے (KPIs) مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہر شہر اور علاقے میں صفائی ورکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سیلف آپریشن کے ذریعے ہونے والی بچت کا حتمی ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہفتے بعد فالو اپ اجلاس بھی طلب کر لیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.