لاہور02 – نومبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دیہی خواتین کے لئے ٹیکسٹائل ٹریننگ کے لئے شی تھریڈ“ پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت 1150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ مکمل کر کے برسرروزگار ہوچکی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جون تک 2500دیہی خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گاوں کی خواتین کو ٹیکسٹائل ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ 15ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گا۔ ”شی تھریڈ“ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ٹیکسٹائل ا نڈسٹری میں روز گار بھی فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام”شی تھریڈ“پروگرام کے تحت لاہور میں دیہی علاقو ں کی خواتین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ ”شی تھریڈ“پروگرام میں دیہی خواتین کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اپیرل سپر وائزر ٹریننگ دی جائے گی۔ لاہور کے قریب ملتان روڈ پر واقع شاہکام انڈسٹری میں ”شی تھریڈ“پروگرام کی ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ 3
ماہ کی ٹریننگ کورس میں کلاس روم، تدریس کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔ 18سے 45سالہ خواتین کے پاس پنجاب کا رہائشی/ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔ ”شی تھریڈ“پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے میٹرک کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔ ”شی تھریڈ“ میں رجسٹریشن کے لئے قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل لے کر شاہکام انڈسٹریز میں درخواست دی جا سکتی ہے۔
ابتدائی جانچ پڑتال اور اہلیت کی تصدیق کے بعد امیدوار خواتین کو داخلے سے قبل حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر ز،یونین کونسل سیکرٹریز اور متعلقہ ضلعی دفاتر کے ذریعے ”شی تھریڈ“ رجسٹریشن کے بارے میں معلومات لی جا سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی خواتین کو مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ دے کر با وقار روزگار کا اہل بنانا ہے۔ ”شی تھریڈ“ پروگرام کے تحت خواتین کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھا کر ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روز گاربھی دیا جائے گا۔

