سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پر اسٹیڈیم میں ٹک ٹاکر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے کے دوران 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹک ٹاکر پتلو کی مہندی کی تقریب میں آج انعامات کی قرعہ اندازی ہونا تھی جس کے لیے بڑی تعداد میں لوگ گیٹ پر جمع تھے۔
گیٹ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ٹک ٹاکر کی مہندی میں شرکت کے لیے دور دراز علاقوں سے ہزاروں افراد پہنچے تھے، قرعہ اندازی میں 50 موٹر سائیکلیں، ایک گاڑی بھی انعام میں دی جانی تھی۔
اس کے علاوہ قرعہ اندازی میں 50، 50 ہزار روپے نقد انعامات اور 20 مستحق یتیم بچیوں کو جہیز کے لیے رقم دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
بھگدڑ کے واقعے کے بعد مہندی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے جبکہ ٹک ٹاکر نے شادی کے موقع پر بھی کروڑوں روپے لٹانے کا اعلان کررکھا ہے۔

