• Home  
  • ہیلمٹ نہ پہننے پر 90 ہزار کا چالان! شہری عدالت پہنچ گیا
- پاکستان

ہیلمٹ نہ پہننے پر 90 ہزار کا چالان! شہری عدالت پہنچ گیا

لاہور : شہری نے موٹر سائیکل کے 90 ہزار کے چالان کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل سوار شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے پر ملنے والے 90 ہزار روپے کے مجموعی چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شہری […]

ہیلمٹ نہ پہننے پر 90 ہزار کا چالان! شہری عدالت پہنچ گیا

لاہور : شہری نے موٹر سائیکل کے 90 ہزار کے چالان کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل سوار شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے پر ملنے والے 90 ہزار روپے کے مجموعی چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار شہری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹی بی (تپِ دق) کا مریض ہوں اور ہیلمٹ پہننے کی صورت میں اسے شدید حبس اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے سیف سٹی کیمروں سے مختلف اوقات میں ای-چالان کیے گئے، جن کی مجموعی رقم 90 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

شہری نے عدالت کو بتایا کہ میں بیمار ہوں اور اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی مالی استطاعت نہیں رکھتا، لہذا عدالت ان تمام چالان کو منسوخ اور ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے شہری کو ہدایت کی کہ چالان منسوخی یا معافی کے قانونی طریقہ کار کے مطابق پہلے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.