• Home  
  • الیکشن کمیشن کا خواتین کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے خصوصی پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

الیکشن کمیشن کا خواتین کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے خصوصی پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قصور اور قمبر شہداد کوٹ میں خواتین کی ووٹر رجسٹریشن میں صنفی فرق کم کرنے کے لیے خصوصی پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منصوبے کے تحت قصور میں ایک لاکھ 15 ہزار 689 جبکہ قمبر شہداد کوٹ میں 59 ہزار 156 خواتین […]

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قصور اور قمبر شہداد کوٹ میں خواتین کی ووٹر رجسٹریشن میں صنفی فرق کم کرنے کے لیے خصوصی پائلٹ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق منصوبے کے تحت قصور میں ایک لاکھ 15 ہزار 689 جبکہ قمبر شہداد کوٹ میں 59 ہزار 156 خواتین کی ووٹر رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خواتین کی رجسٹریشن مہم دسمبر 2026 سے فروری 2027 تک جاری رہے گی، جس دوران غیر رجسٹرڈ خواتین کی نشاندہی کے لیے گھر گھر سروے بھی کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شناختی کارڈ کے اجرا اور ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نادرا کی موبائل وینز خواتین کی دہلیز تک پہنچیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل خواتین کو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جا سکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.