• Home  
  • خیبر پختونخوا میں ’’صحت کارڈ‘‘ بند کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر آ گئی
- صحت

خیبر پختونخوا میں ’’صحت کارڈ‘‘ بند کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر آ گئی

گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد کیا پی ٹی آئی حکومت کا صحت کارڈ بند کیا جا رہا ہے اس حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں ہونے والی اندرونی بد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں […]

خیبر پختونخوا میں ’’صحت کارڈ‘‘ بند کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر آ گئی

گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد کیا پی ٹی آئی حکومت کا صحت کارڈ بند کیا جا رہا ہے اس حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔

 مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں ہونے والی اندرونی بد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی تفتیش جاری ہے۔

ثمر بلور نے بتایا کہ ایم ٹی آئی پر نظر ثانی جاری ہے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں صحت کارڈ پر ریویو شروع کر دیا گیا ہے۔

تاہم صوبائی مشیر اطلاعات نے صحت کارڈ پروگرام کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ صحت کارڈ کو بند یا منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے انتظامی بورڈز میں بیٹھے افراد کی اسناد اور اہلیت کی بھی جانچ جاری ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.