ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کیلئے یونیفارم لازمی قراردے دی گئی۔
ہیلتھ کیئر کمیشن نے پنجاب کی تمام طبی علاجگاہوں کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈاکٹرز کیلئے اوورآل اور پیرامیڈکس کیلئے مخصوص کٹ لازمی ہوگی۔
عملہ صفائی کیلئے سٹینڈرڈ یونیفارم لازمی ہوگی جبکہ ڈاکٹرز کیلئے نیلی یونیفارم اور پیرامیڈیکس کیلئے سبز اور لیبارٹری عملے کیلئے سفید کوٹ مختص ہوگا،ہسپتالوں سے باہر یونیفارم پہننے کی ممانعت ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:فلو ویکسین نومبر کے آخر یا دسمبر میں دستیاب ہونے کا امکان
انفکشن کنٹرول کیلئے ڈاکٹرزا ور طبی عملے کو ہاف بازو یونیفارم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب کی تمام علاجگاہوں کو یونیفارم کے استعمال پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

