• Home  
  • فیول ریلیف سکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کیلئے بڑی خبر
- پاکستان

فیول ریلیف سکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کیلئے بڑی خبر

فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس سے مزید شہریوں کو مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔  پیٹرول کی قیمتوں سے عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے پر غور کر رہی ہے جس کے تحت مستفید ہونے […]

فیول ریلیف سکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کیلئے بڑی خبر

فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس سے مزید شہریوں کو مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ 

پیٹرول کی قیمتوں سے عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت فیول ریلیف سکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے پر غور کر رہی ہے جس کے تحت مستفید ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ تک کی جا سکتی ہے  جس سے مزید شہریوں کو مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ 

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے مطابق پیٹرول ریلیف پروگرام میں توسیع کی تجویز زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی عمل درآمد کی تاریخ کا اعلان ہوا۔ 

 موجودہ  سکیم کے تحت اہل موٹر سائیکل سواروں، تھری وہیلر استعمال کرنے والوں اور 800 سی سی سے کم انجن والی گاڑیوں کے مالکان کو فی لیٹر 100 روپے تک پیٹرول ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔ 

 حکومت بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے باعث عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے  سکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ 

 مجوزہ توسیع منظور ہونے کی صورت میں مزید لاکھوں افراد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے  تاہم ریلیف کی رقم، اہلیت کے معیار اور رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ 

 حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان تک موجودہ اسکیم کے قواعد و ضوابط برقرار رہیں گے۔ 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.