• Home  
  • بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ
- پاکستان

بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ

)نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 2 روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی ہونے سے صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ […]

بجلی

)نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 2 روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی در خواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی ہونے سے صارفین پر 32 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ 
دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ستمبر کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔ 
پی پی اے کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی ،مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی ،اس کے علاوہ ڈیزل سے13 ارب 26 کروڑ روپے ، فرنس آئل سے 11 ارب 81 کروڑ روپے اورمقامی گیس سے 13 ارب 89 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی۔ 
پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایل این جی کے ذریعے پیداوار پر 31 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت آئی ،ڈسکوز کی جانب سے مجموعی طور پر 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ۔

پاور ڈویژن کا مؤقف ہے کہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک جانے کا خدشہ تھا جسے دو گھنٹے کی لوڈمینجمنٹ سمیت مختلف اقدامات سے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کیا گیا۔ 
واضح رہے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے56 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست کر رکھی تھی۔ 
 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.