• Home  
  • ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت کا سامنا ، ٹرین آپریشن شدید متاثر
- پاکستان

ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت کا سامنا ، ٹرین آپریشن شدید متاثر

محکمہ ریلوے  کے شعبہ مکینیکل انجینئر حکام کی نااہلی اورناقص کارکردگی واضح ہونے لگی ہے ریلوے حکام ٹرین بوگیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں ناکام نظر آتےہیں ٹرین سسٹم کو چلانے کیلئے بوگیوں کی شدید قلت کا بھی سامناہے . ذرائع کے مطابق ریلوے سسٹم میں اس وقت 305 بوگیوں کی کمی ہے۔ ریلوے […]

ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت کا سامنا ، ٹرین آپریشن شدید متاثر

محکمہ ریلوے  کے شعبہ مکینیکل انجینئر حکام کی نااہلی اورناقص کارکردگی واضح ہونے لگی ہے ریلوے حکام ٹرین بوگیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں ناکام نظر آتےہیں ٹرین سسٹم کو چلانے کیلئے بوگیوں کی شدید قلت کا بھی سامناہے .

ذرائع کے مطابق ریلوے سسٹم میں اس وقت 305 بوگیوں کی کمی ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر کو 86 ٹرینیں چلانے کے لیے 1,342 بوگیاں درکار ہیں، جبکہ اس وقت سسٹم میں صرف 1,037 بوگیاں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چلنے والی بوگیوں میں سے 36 بوگیاں سالانہ مینٹیننس کے بغیر ہی آپریشن میں استعمال کی جا رہی ہیں، جس سے آپریشنل مسائل اور حفاظتی خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

بوگیوں کی کمی کے باعث مختلف ٹرینوں سے بوگیاں نکال کر دیگر ٹرینوں میں لگائی جا رہی ہیں، جبکہ کئی ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق کم بوگیوں کے باعث مسافروں کی گنجائش متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ریلوے کی آمدن میں بھی کمی آ رہی ہے، جس سے ادارے کے مالی خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.