• Home  
  • جنرل ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج
- صحت

جنرل ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج

جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے ہسپتال میں داخل ہونے والے ایک نوجوان کو سکیورٹی عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، مریضوں اور لواحقین سے رابطہ کرنے والے نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمد انس نامی ملزم نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے […]

جنرل ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج

جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے ہسپتال میں داخل ہونے والے ایک نوجوان کو سکیورٹی عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، مریضوں اور لواحقین سے رابطہ کرنے والے نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق محمد انس نامی ملزم نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے ہسپتال عملے کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، تاہم جانچ پڑتال کے دوران اس کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کی سکیورٹی نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ سکیورٹی سپروائزر مرزا حفیظ کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم محمد انس اس سے قبل بھی ایک شہری سے رقم وصول کر کے جعلی ملازمت کے آرڈر جاری کرنے کے الزام میں ملوث رہ چکا ہے، جبکہ تھانہ کوٹ لکھپت پولیس اس کے خلاف پہلے بھی فراڈ کا مقدمہ درج کر چکی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.