لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اکتوبر کے دوران 38 کروڑ 39 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کر لی۔
لیسکو کے مطابق 8 سرکلز میں مجموعی طور پر 546 کیسز کے ذریعے واجبات وصول کیے گئے۔ پرائیویٹ رننگ کے 320 کیسز سے 22 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ منقطع کنکشنز کے 226 کیسز سے 16 کروڑ 38 لاکھ 60 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ایسٹرن سرکل 9 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار روپے کی وصولی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ناردرن سرکل 8 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار روپے کی ریکوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔
اسی طرح سینٹرل سرکل نے 6 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار روپے کی وصولی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لیسکو کے مطابق پرائیویٹ رننگ کے کیسز میں ایسٹرن سرکل جبکہ منقطع کنکشنز کی ریکوری میں سینٹرل سرکل نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

